Breaking Tickers

Allah Ta'ala Ke 99 Naam/اللّٰہ تعالیٰ کے 99 نام

Allah Ta'ala Ke 99 Naam/اللّٰہ تعالیٰ کے 99 نام 


Allah Ta'ala Ke 99 Naam/اللّٰہ تعالیٰ کے 99 نام
Allah Ta'ala Ke 99 Naam/اللّٰہ تعالیٰ کے 99 نام 




Allah Ta'ala Ke 99 Naam جاننے سے پہلے یہ جان لیں کہ لفظ اللّٰہ کا معنی کیا ہے ؟ لفظ اللّٰہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ اس کا معنی ہے. وہ ذات جس کی عبادت کی جائے."اللّٰهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ" (البقرہ: 255). "اللّٰہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ اور قائم رکھنے والا ہے۔"
 یہ اللّٰہ سُبحان و تعالیٰ کا ذاتی نام ہے۔ باقی جو نام ہیں وہ صفاتی نام ہیں.اللّٰہ  جو یکتا اور واحد ہے،جو حقیقی معبود ہے جو تمام مخلوق پر عبادت وبندگی کا حق رکھتا ہے,جو ہر چیز پر قادر ہے، وہ کائنات کا ہمیشہ سے ہمیشہ تک کا مالک اور حاکم ہے۔ وہ ہر وجود پزیر چیز کا خالق ہے۔ ; وہ رحیم ہے، رحمان ہے۔

    قرآن کریم میں اللّٰہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ:"بے شک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس تم میری عبادت کرو اور میری یاد کے لیے نماز پڑھو۔ (سورۃ طٰہٰ، 20:14)      
    Read This: Shirk Kya hai?

    اللّٰہ تعالیٰ کے 99 ناموں کی اہمیت و فضیلت 

    Allah Ta'ala Ke 99 Naam، جنہیں اسماء الحسنٰی کہا جاتا ہے، یہ نام بہت بڑے فضیلت اور اہمیت کے حامل ہیں۔ ان ناموں کو دعا میں پکارنے اور یاد کرنے کی فضیلت اور اہمیت درج ذیل ہے:
    یَا بَدِیْعَ السَّمَاوَاتِ یَا حَّيُ یَا قَیُّومُ! اِنِّیْ أَسْأَلُكَ
    انس رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا کہ ایک آدمی نے دعا کی تو يه كلمه کہا: تو آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ اس نے کس چیز کے ساتھ دعا کی؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اس نے الله کو اس کے اس نام سے پکارا کہ جب اس نام سے پکارا جاتا ہے تو وہ قبول فرماتا ہے۔( الادب المفرد: 705)


    اَللّٰهُمَّ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ
    انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ مسجد میں داخل ہوئے تو ایک شخص نماز پڑھنے کے بعد دعا کرتے ہوئے یہ کہہ رہا تھا : ... تو نبی ﷺ نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو کہ اس نے کن الفاظ سے الله سے دعا کی ہے؟ اس نے الله سے اس کے اسم اعظم (کے وسیلے)سے دعا کی ہے۔ اگر اس کے ذریعے دعا کی جائے تو وہ دعا قبول کرتا ہے اور اگراس کے ذریعے سوال کیا جائے تو وہ عطا کرتا ہے۔(سنن الترمذی:3544)

    قربتِ الٰہی: اللہ کے ناموں کو یاد کرنے سے اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا احساس ہوتا ہے اور روحانیت میں اضافہ ہوتا ہے
    ایمان کی مضبوطی: ان ناموں کو یاد کرنے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی صفات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے
    دعا کی قبولیت: اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ اسے اس کے ناموں سے پکارا جائے، اس سے دعا کی قبولیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں
    اجر و ثواب: اللہ کے ناموں کو یاد کرنے اور ان پر غور کرنے سے بے پناہ اجر اور ثواب ملتا ہے

    اللّٰہ کے اسمائے حسنیٰ کے ذریعہ پکارنا یا دعا کرنا

    وَ لِلّٰہِ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی فَادۡعُوۡہُ بِہَا ۪
    اور اسمائے حسنٰی‏‎‌‍ ( اچھے اچھے نام ) اللہ ہی کے ہیں ۔ لہذا اس کو انہی ناموں سے پکارو.(سورة الأعراف:180) اور اللّٰہ نے قرآن میں کئی مقامات پر انہیں ناموں کے حوالے سے پکارنے یا دعا کرنے کا حکم دیا ہے.
    ’اور صبح و شام اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کریں، اور رات کی کچھ گھڑیاں اس کے حضور سجدہ ریزی کیا کریں اور رات کے (بقیہ) طویل حصہ میں اس کی تسبیح کیا کریں‘‘(الدھر: 25-26)۔
    ’’بیشک وہی بامراد ہوا جو (نفس کی آفتوں اور گناہ کی آلودگیوں سے) پاک ہوگیا۔ اور وہ اپنے رب کے نام کا ذکر کرتا رہا اور (کثرت و پابندی سے) نماز پڑھتا رہا‘‘(الاعلیٰ: 14-15)۔
    آپﷺ کے رب کا نام بڑی برکت والا ہے، جو صاحبِ عظمت و جلال اور صاحبِ اِنعام و اِکرام ہے(الرحمٰن:78)۔
    ’’سو اپنے ربِّ عظیم کے نام کی تسبیح کیا کریں(الواقعۃ: 74)۔

     اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ لَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی
    اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اسی کے اچھے اچھے نام ہیں ۔سورة طه:8
     ہُوَ اللّٰہُ الۡخَالِقُ الۡبَارِئُ الۡمُصَوِّرُ لَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی ؕ یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ

    وہ اللہ وہی ہے جو پیدا کرنے والا ہے ، وجود میں لانے والا ہے ، صورت بنانے والا ہے ، اسی کے سب سے اچھے نام ہیں ۔ آسمانوں اور زمین میں جتنی چیزیں ہیں ، وہ اس کی تسبیح کرتی ہیں ، اور وہی ہے جو اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔سورة الحشر:24
    اللہ جل شانہ خود ارشاد فرماتے ہیں: ’’آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ اللہ کہہ کر پکارو! یا رحمن کہہ کر، جس نام سے بھی پکارو، سب اسی کے بہترین نام ہیں‘‘(بنی اسرائیل: 110)۔

    Read this: Tauheed aur shirk

    Note: اللہ تعالیٰ کے صرف ننانوے نام ہی نہیں ہیں، بلکہ یہ تو صرف وہ نام ہیں جن کے بارے میں اللہ عزوجل نے ہمیں اپنی وحی کے ذریعے خبر دی ہے، حقیقت میں اللہ تعالیٰ کے بے شمار اور لاتعداد نام ہیں جنہیں اس کے سوا پوری کائنات میں اور کوئی نہیں جانتا۔
    خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺاللہ تعالیٰ سے ان کلمات کے ذریعے دعا کیا کرتے تھے:
    أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ

    ’’اے اللہ! میں تیرے ہر اس نام کے واسطے سے تجھ سے سوال کرتا ہوں، جو تو نے اپنی ذات کے لئے پسند فرمایا، یا اپنی کتاب میں نازل فرمایا، یا اپنی مخلوقات میں کسی کو سکھادیا یا اسے اپنے خزانۂ غیب میں مخفی رکھا۔‘‘ (مسندِ احمد: مسند المکثرین من الصحابۃ، مسند عبداللہ بن مسعود)
    Allah Ta'ala Ke 99 Naam یاد کرنے کی فضیلت کے حوالے سے ایک مشہور حدیث ہے جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں موجود ہے۔ اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
     حضرت ابو ہریرہرضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بلا شبہ اللہ کے ایک کم سو (یعنی نانوے) نام ہیں جس شخص نے ان کو یاد کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘‘[صحيح البخاري، كتاب الشروط، باب ما يجوز من الأشراط و الثنيافي الإقرار (2736).](صحیح بخاری: 6957، صحیح مسلم: 2677، ترمذی: 3508، ابن ماجہ: 3860)۔
    نبی اکرم ﷺنے ایک آدمی کو سنا وہ ان الفاظ کے ساتھ دعاء کررہا تھا:
    ’اے اللہ! بے شک میں تجھ سے سوال کررہا ہوں؛ اس لئے کہ توہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تو ایسا اکیلا بے نیاز ہے کہ تیرا کوئی باپ نہیں اور نہ کوئی اولاد ہے اور نہ ہی کوئی تیرے ہم مثل ہے۔رسولِ معظم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس نے اللہ سے ایسے اسم اعظم کے ذریعے سوال کیا ہے کہ جب اس کے واسطے سے اللہ سے سوال کیا جائے تو وہ ضرور عطا کرے اور دعاء کی جائے تو وہ ضرور قبول ہو۔(ترمذی:کتاب الدعوات، باب جامع الدعوات عن النبی ﷺ)

     اللّٰہ سُبحَانَ و تعالیٰ کے 99 نام

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
     ( بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ )
    Allah Ta'ala Ke 99 Naam/اللّٰہ تعالیٰ کے 99 نام
    Allah Ta'ala Ke 99 Naam/اللّٰہ تعالیٰ کے 99 نام 


    ALLAH 
     بیشک میں ہی اللہ ہوں ، میرے سوا عبادت کے لائق اور کوئی نہیں پس تو میری ہی عبادت کر اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ ۔ (سورہ:طہ:14)

     


    1

    اَلرَّحْمٰنُ

    AR-AHMAN

    बेहद रहम करने वाला
    بے حد رحم کرنے والا
    The Beneficent
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    آیت:وہ رحمن ہی ہے. جس نے قرآن کی تعلیم دی ۔(سورہ رحمن:1,2)

    He who wills goodness and mercy for all His

    creatures

    2

    اَلرَّحِیْمُ

    AR-RAHIM

    इंतहाई मेहरबानी करने वाला
    انتہائی مہربانی والا
    The Merciful
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    آیت: تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے اس رحمٰن اور رحیم کے سوا کوئی اور خدا نہیں.
    (سورہ بقرہ:163) 

    He who acts with extreme kindness

    3

    اَلْمَلِکُ

    AL-MALIK

    बादशाह ह़की़की
    بادشاہ حقیقی
    The Eternal Lord
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    آیت: وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ( حقیقی ) بادشاہ ہے ، ہر عیب سے پاک ہے.(سورہ حشر:23)

    The Sovereign Lord The One with the complete Dominion the One Whose Dominion is clear from imperfection

    4

    اَلْقُدُّوْسُ

    AL-QUDDUS

    نہایت پاک
    निहायत पाक
    The Most Sacred
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    آیت: آسمانوں اور زمین میں جو چیز بھی ہے ، وہ اللہ کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ ہے بڑے تقدس کا مالک ہے ، جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کی حکمت بھی کامل ۔
    (سورہ الجمعہ:1)

    The One who is pure from any imperfection and clear from children and adversaries

    5

    اَلسَّلَامُ

    AS-SALAM


    सलामती देने वाला 
    سلامتی دینے والا ہے
    The Embodiment of Peace
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    "وہی اللّٰہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بادشاہ، پاک، سلامتی دینے والا ہے۔"( الحشر:23)

    The One who is free from every imperfection.

    6

    اَلْمُؤْمِنُ

    AL-MU'MIN


    अमन देने वाला
    امن دینے والا
    The Infuser of Faith
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    آیت : "وہی اللّٰہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بادشاہ، پاک، سلامتی دینے والا، امن دینے والا ہے۔".( الحشر:23)

    The One who witnessed for Himself that no one is God but Him. And He witnessed for His believers that they are truthful in their belief that no one is God but Him

    7

    اَلْمُھَیْمِنُ

    AL-MUHAYMIN


    हर चीज़ का मुहाफिज़ /निगहबान
    ہر چیز کا محافظ/ نگہبان 
    The Preserver of Safety
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    آیت: اللہ تعالیٰ وہ ذات ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، بادشاہ ہے ، نہایت  پاک  ، سلامتی والا ، امن دینے والا ،  نگہبان  ، سب پر  غالب  ، اپنی مرضی چلانے والا ، بے  حد  بڑائی والا ہے ، اللہ تعالیٰ اس سے  پاک  ہے جو وہ  شریک  بناتے ہیں ۔( الحشر:23)

    The One who witnesses the saying and deeds of His creatures

    8

    اَلْعَزِیْزُ

    AL-A'ZEEZ


    बड़ी इज़्ज़त व कूवत का मालिक
    بڑی عزت وقوت کا مالک
    The Mighty One
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
     "اور وہ زبردست، حکمت والا ہے۔"الحشر:23
    جان رکھو کہ اللہ پوری طرح صاحب  اقتدار  بھی ہے  اعلی درجے کی حکمت والا بھی. (البقرہ:260)

    The Strong The Defeater who is not defeated

    9

    اَلْجَبَّارُ

    AL-JABBAR

    बड़ा ज़बरदस्त 
    بڑا زبردست
    The Omnipotent One
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ نہایت پاک سب عیبوں سے صاف امن دینے والا نگہبان غالب زورآور اور بڑائی والا پاک ہے اللہ ان چیزوں سے جنہیں یہ اس کا شریک بناتے ہیں.( الحشر:23)

    The One that nothing happens in His Dominion except that which He willed

    10

    اَلْمُتَکَبِّرُ

    AL-MUTAKABBIR

    बहुत बुज़ुर्ग तर 
    بہت بزرگ تر
    The Dominant One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    قادر مطلق، زبردست، سب سے بڑا۔" (سورۃ الحشر،:23)

    The One who is clear from the attributes of the creatures and from resembling them.

    11

    اَلْخَالِقُ

    AL-KHALIQ

    पैदा करने वाला 
    پیدا کرنے والا
    The Creator

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    بیشک آپ کا رب ہی سب کو پیدا کرنے والا ( سب کچھ ) جاننے والا ہے.( الحجر:86)

    The One who brings everything from non-existence to existence

    12

    اَلْبَارِیُٔ

    AL-BARI

    ऐसा खालिक जिसकी खलकत में कोई नुक्स न हो
    ایسا خالق جس کی خلقت میں کوئی نقص نہ ہو
    The Evolver

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا وجود بخشنے والا صورت بنانے والا. (الحشر:24)

    The Maker The Creator who has the Power to turn the entities.

    13

    اَلْمُصَوِّرُ

    AL-MUSAWWIR

    सुरतें बनाने वाला 
    صورتیں بنانے والا
    The Flawless Shaper

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا وجود بخشنے والا صورت بنانے والا. (الحشر:24)

    The One who forms His creatures in different pictures.

    14

    اَلْغَفَّارُ

    AL-GHAFFAR

    बहुत ज्यादा बख्शने वाला
    بہت زیادہ بخشنے والا
    The Great Forgiver

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    یقین مانو کہ وہی زبردست اور گناہوں کا بخشنے والا ہے ۔ (الزمر:5)

    The Forgiver The One who forgives the sins of His slaves time and time again.

    15

    اَلْقَھَّارُ

    AL-QAHHAR

    हर चीज़ पर ग़ालिब 
     ہر چیز پر غالب
    The All-Prevailing One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    صرف اللہ ہی تمام چیزوں کا خالق ہے وہ اکیلا ہے اور زبردست غالب ہے .(الرعد:16)

    The Dominant The One who has the perfect Power and is not unable over anything.

    16

    اَلْوَھَابُ

    AL-WAHAB

    बहुत ज़्यादा अता करने वाला
    بہت زیادہ عطا کرنے والا
    The Supreme Bestower

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    یا ان کے پاس تیرے رب کی رحمت کے خزانے ہیں جو غالب اور ہمیشہ دینے والا ہے؟ (سورۃ سعد،:8)

    The One who is Generous in giving plenty without any return. He is everything that benefits whether Halal or Haram.

    17

    اَلرَّزَّاقُ

    AR-RAZZAQ

    रोज़ी देने वाला
    روزی دینے والا
    The Total Provider

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اللہ تو خود ہی رزاق ہے ، مستحکم قوت والا ۔(الزاریات:58)

    The Sustainer The Provider.

    18

    اَلْفَتَّاحُ

    AL-FATAAH

    फ़ैसला करने वाला, दरवाज़े खोलने वाला
    فیصلے کرنے والا، دروازے کھولنے والا
    The Supreme Solver

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور وہی ہے جو خوب فیصلے کرنے والا ، مکمل علم کا مالک ہے ۔ (سورہ سبا:26)

    The Opener The Reliever The Judge The One who opens for His slaves the closed worldly and religious matters.

    19

    اَلْعَلِیْمُ

    AL-A'LEEM


    जानने वाला
    جاننے والا
    The All-Knowing One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اللہ بڑی وسعت والا ہے اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔البقرہ:115

    The Knowledgeable; The One nothing is absent from His knowledge

    20

    اَلْقَابِضُ

    AL-QAABID


    कब्ज़ा करने वाला
    قبضہ کرنے والا
    The Restricting One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور اللّٰہ ہی قبضہ کرتا ہے اور کشادگی دیتا ہے۔"البقرہ:245

    The Constrictor The Withholder The One who constricts the sustenance by His wisdom and expands and widens it with His Generosity and Mercy.

    21

    اَلْبَاسِطُ

    AL-BAASIT


    खोलने वाला, फराख़ करने वाला
    کھولنے والا،فراخ کرنے والا
    The Extender

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    اور اللّٰہ ہی قبضہ کرتا ہے اور کشادگی دیتا ہے۔"البقرہ:245

    The Englarger The One who constricts the sustenance by His wisdom and expands and widens it with His Generosity and Mercy.

    22

    اَلْخَافِضُ

    AL-KHAFID


    नीचे करने वाला
    نیچے کرنے والا
    The Reducer

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    The Abaser The One who lowers whoever He willed by His Destruction and raises whoever He willed by His Endowment.

    23

    اَلرَّافِعُ

    AL-RAFI'


    ऊंचा करने वाला
    اونچا کرنے والا
    The Elevating One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    اللّٰہ ان لوگوں کو بلند درجات عطا فرماتا ہے جو ایمان لائے۔" (المجادلہ: 11)

    The Exalter The Elevator The One who lowers whoever He willed by His Destruction and raises whoever He willed by His Endowment.

    24

    اَلْمُعِزُّ

    AL-MU'IZZ

    इज़्ज़त देने वाला 
    عزت دینے والا
    The Honourer-Bestower

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    "تو عزت دیتا ہے جسے تو چاہتا ہے۔" (آل عمران: 26)

    He gives esteem to whoever He willed hence there is no one to degrade Him; And He degrades whoever He willed hence there is no one to give Him esteem.

    25

    اَلْمُذِلُّ

    AL-MUZILL

    ज़लील करने वाला
    ذلیل کرنے والا
    The Abaser

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    "اور ذلت دیتا ہے جسے تو چاہتا ہے۔" (آل عمران: 26)

    The Dishonourer The Humiliator He gives esteem to whoever He willed hence there is no one to degrade Him; And He degrades whoever He willed hence there is no one to give Him esteem.

    26

    اَلسَّمِیْعُ

    AS-SAMEE

    सुनने वाला
    سننے والا
    The All-Hearer

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

     "بے شک وہ سننے والا، جاننے والا ہے۔"
    (الانعام: 13)
    وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے. الشوری:11

    The Hearer The One who Hears all things that are heard by His Eternal Hearing without an ear instrument or organ.

    27

    اَلْبَصِیْرُ

    AL-BASEER

    देखने वाला
    دیکھنے والا
    The All-Seeing

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    "بے شک وہ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے۔"وہ اپنے بندوں سے پورا خبردار ہے اور خوب دیکھنے والا ہے ۔( الشوری:11,27)
    The All-Noticing The One who Sees all things that are seen by His Eternal Seeing without a pupil or any other instrument.

    28

    اَلْحَکَمُ

    AL-HAKAM

    हुक्म फ़ैसला करने वाला
    حکم(فیصلہ) کرنے والا
    The Impartial Judge

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    فیصلہ تو صرف اللّٰہ ہی کا ہے۔" (الانعام: 57)
    کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور  فیصلہ  کرنے والا تلاش کروں.( الانعام:114)

    The Judge He is the Ruler and His judgment is His Word.

    29

    اَلْعَدْلُ

    AL-ADL

    इंसाफ़ करने वाला
    انصاف کرنے والا
    The Embodiment of Justice

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور جب تم بات کرو تو انصاف سے کہو۔"
    (الانعام: 152)
    اور انصاف کرو کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے. (الحجرات:9)

    The Just The One who is entitled to do what He does.

    30

    اَللَّطِیْفُ

    AL-LATIF


    मेहरबान, बारीक बीन,पोशीदः बातों से वाकिफ
    مہربان،باریک بین، پوشیدہ امور سے واقف
    The Knower of Subtleties

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    "اور وہی باریکیوں کا جاننے والا، باخبر ہے۔" (الملک: 14)
    وہ نہایت باریک بین اور باخبر ہے ۔ (الانعام:103)

    The Subtle One The Gracious The One who is kind to His slaves and endows upon them.

    31

    اَلْخَبِیْرُ

    AL-KHABEER

    हर चीज़ से बा ख़बर 
    ہر چیز سے باخبر
    The All-Aware One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

     "بے شک وہ اپنے بندوں سے باخبر اور دیکھنے والا ہے۔" (الاسراء: 30)
    مجھے اس نے بتائی جو بڑے علم والا ، بہت باخبر ہے ۔( التحریم:3)

    The One who knows the truth of things.

    32

    اَلْحَلِیْمُ

    AL-HALEEM

    बर्दबार 
    بردبار
    The Clement One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    "اور جان لو کہ اللّٰہ بخشنے والا، بردبار ہے۔"
    (البقرہ: 235)
    اللہ بہت درگزر کرنے والا اور برد بار ہے ۔(آل عمران:155)

    The Forebearing The One who delays the punishment for those who deserve it and then He might forgive them.

    33

    اَلعَظِیْمُ

    AL-A'ZEEM


    बहुत बड़ा 
    بہت بڑا
    The Magnificent One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    بس وہی ایک بزرگ و برتر ذات ہے.البقرہ:255
     "بے شک وہ بہت بلند و بالا، عظمت والا ہے۔" (النساء: 34)

    The Great One The Mighty The One deserving the attributes of Exaltment Glory Extolement and Purity from all imperfection.

    34

    اَلْغَفُوْرُ

    AL-GHAFOOR


    बहुत बख्शने वाला
    بہت بخشنے والا
    The Great Forgiver

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    بے شک اللّٰہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔" (البقرہ: 173)
    حقیقت میں اللہ غفور و رحیم ہی ہے. الشوری:5

    The All-Forgiving The Forgiving The One who forgives a lot.

    35

    اَلشَّکُوْرُ

    ASH-SHAKUR

    बहुत बड़ा क़दर दान 
    بہت بڑا قدر دان
    The Acknowledging One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    بے شک ہمارا رب بہت بخشنے والا، شکر قبول کرنے والا ہے۔" (فاطر: 30)
    اللہ بڑا قدر دان اور برد بار ہے .التغابن:17

    The Grateful The Appreciative The One who gives a lot of reward for a little obedience.

    36

    اَلْعَلِیُّ

    AL-A'LI

    बहुत बुलंद मर्तबे वाला
    بہت بلند مرتبے والا
    The Sublime One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور وہی بہت بلند و بالا، عظیم ہے۔" (البقرہ: 255)

    The Most High The One who is clear from the attributes of the creatures.

    37

    اَلْکَبِیْرُ

    AL-KABEER

    बहुत बड़ा 
    بہت بڑا
    The Great One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    بے شک وہ بہت بلند و بالا، بڑا ہے۔"(النساء: 34)
    اس کی ذات بہت بڑی ہے ، اس کی شان بہت اونچی . (الراعد:9)

    The Most Great The Great The One who is greater than everything in status.

    38

    اَلْحَفِیْظُ

    AL-HAFEEZ

    हिफ़ाज़त करने वाला
    حفاظت کرنے والا
    The Guarding One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور تیرا رب ہر چیز کا محافظ ہے۔"
     (سبأ: 21)
    بیشک میرا پروردگار ہر چیز کی نگرانی کرتا ہے.(ہود:57)

    The Preserver The Protector The One who protects whatever and whoever He willed to protect.

    39

    اَلْمُقِیْتُ

    AL-MUQEET


    रिज्क देने वाला 
    رزق دینے والا
    The Sustaining One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    اور اللّٰہ ہر چیز پر قوت دینے والا ہے۔" (النساء: 85)

    The Maintainer The Guardian The Feeder The One who has the Power.

    40

    اَلْحَسِیْبُ

    AL-HASEEB


    हिसाब करने वाला
    حساب کرنے والا
    The Reckoning One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    اور اللّٰہ ہی حساب لینے والا کافی ہے۔" (النساء: 6)

    The Reckoner The One who gives the satisfaction.

    41

    اَلْجَلِیْلُ

    AL-JALEEL

    बहुत क़दर वाला
    بہت قدر والا
    The Majestic One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    برکت والا ہے تیرے رب کا نام جو جلال اور عزت والا ہے۔"(الرحمن: 78)

    The Sublime One The Beneficent The One who is attributed with greatness of Power and Glory of status.

    42

    اَلْکَرِیْمُ

    AL-KAREEM

    बिला हिसाब देने वाला/ कर्म करने वाला 
    بلا حساب دینے والا/کرم کرنے والا
    The Bountiful One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اے انسان! تجھے کس چیز نے تیرے کرم والے رب
     سے دھوکہ دیا؟" (الانفطار: 6)
    تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑے کرم والا ہے.( العلق:3)

    The Generous One The Gracious The One who is attributed with greatness of Power and Glory of status.

    43

    اَلرَّقِیْبُ

    AR-RAQEEB

    बहुत ज़्यादा हिफाजत/ निगरानी करने वाला
    بہت زیادہ حفاظت/نگرانی کرنے والا
    The Watchful One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    بے شک اللّٰہ تم پر نگرانی کرنے والا ہے۔" (النساء: 1)

    The Watcher The One that nothing is absent from Him. Hence it’s meaning is related to the attribute of Knowledge.

    44

    اَلْمُجِیْبُ

    AL-MUJEEB

    क़बूल करने वाला,जवाब देने वाला 
    قبول کرنے والا، جواب دینے والا
    The Responding One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    یقیناً میرا ربّ قریب ہے اور وہ دعاؤں کا جواب دینے والا ہے. (ھود:61)
    بے شک میرا رب دعا سننے والا ہے۔"(ابراہیم: 39)

    The Responsive The Hearkener The One who answers the one in need if he asks Him and rescues the yearner if he calls upon Him.

    45

    اَلْوَاسِعُ

    AL-WAASI'U

    बहुत ज़्यादा फराख़ 
    بہت زیادہ فراخ
    The All-Pervading One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    بے شک اللّٰہ بہت وسعت والا، جاننے والا ہے۔"(البقرہ: 115)

    The Vast The All-Embracing The Knowledgeable.

    46

    اَلْحَکِیْمُ

    AL-HAKEEM

    हिक्मत वाला
    حکمت والا،استحکام والا
    The Wise One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور وہی زبردست، حکمت والا ہے۔"(ابراہیم: 4)

    The Wise The Judge of Judges The One who is correct in His doings.

    47

    اَلْوَدُوْدُ

    AL-WADOOD


    मोहब्बत वाला
    محبت والا
    The Loving One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور وہی بہت بخشنے والا، محبت کرنے والا ہے۔" (البروج: 14)
    The One who loves His believing slaves and His believing slaves love Him. His love to His slaves is His Will to be merciful to them and praise them

    48

    اَلْمَجِیْدُ

    AL-MAJEED

    बुजुर्गी वाला
    بزرگی والا ہے۔
    The Glorious One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    عرش کا مالک، بزرگی والا ہے۔" (البروج: 15)

    The Most Glorious One The One who is with perfect Power High Status Compassion Generosity and Kindness.

    49

    اَلْبَاعِثُ

    AL-BAITH

    (उठाने वाला (मुर्दों को
    اٹھانے والا (مردوں کو)
    The Infuser of New Life

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اے لوگو ! اگر تمہیں دوبارہ زندہ ہونے کے بارے میں کچھ شک ہے.(الحج:5)

    The Resurrector The Raiser (from death) The One who resurrects His slaves after death for reward and/or punishment.

    50

    اَلشَّھِیْدُ

    ASH-SHAHEED

    गवाह देने वाला/ शाहिद 
    گواہی دینے والا/شاہد
    The All Observing Witness

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور اللّٰہ کافی ہے گواہی دینے والا۔"(النساء: 79)

    The Witness The One who nothing is absent from Him.

    51

    اَلْحَقُّ

    AL-HAQQ

    ब जात ख़ुद साबित/सच
    بذات خود ثابت/سچ
    The Embodiment of Truth

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور وہ جانتے ہیں کہ اللّٰہ ہی حقیقی، روشن سچ ہے۔" (النور: 25)
    The Truth The True The One who truly exists.

    52

    اَلْوَکِیْلُ

    AL-WAKEEL

    कारसाज़
    کارساز
    The Universal Trustee

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اللّٰہ ہمارے لئے کافی ہے، اور بہترین کارساز ہے۔" (آل عمران: 173)

    The Trustee The One who gives the satisfaction and is relied upon.

    53

    اَلْقَوِیُّ

    AL-QAWI

    बड़ी ताक़त वाला
    بڑی قوت والا
    The Strong One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    بے شک اللّٰہ طاقت والا، غالب ہے۔" (الحج: 74)

    The Most Strong The Strong The One with the complete Power

    54

    اَلْمَتِیْنُ

    AL-MATEEN


    मज़बूत,बड़ी ताक़त वाला
    , بڑی قوت والا,مظبوط 
    The Firm One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    بے شک اللّٰہ ہی رزق دینے والا، بڑی قوت والا، مضبوط ہے۔" (الذاریات: 58)

    The One with extreme Power which is un-interrupted and He does not get tired.

    55

    اَلْوَلِیُّ

    AL-WALI

    दोस्त, मोहिब,मददगार
    دوست،محب،مددگار
    The Protecting Associate

    اللّٰہ ایمان والوں کا دوست ہے۔"(البقرہ: 257)

    The Protecting Friend The Supporter.

    56

    اَلْحَمِیْدُ

    AL-HAMEED

    हर हम्द/प्रशंसा का मुस्तहक
    ہر حمد کا مستحق
    The Sole-Laudable One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    بیشک وہ ہر تعریف کا مستحق ، بڑی شان والا ہے . (ھود:73)

    The Praiseworthy The praised One who deserves to be praised.

    57

    اَلْمُحْصِیْ

    AL-MUHSI

    हर चीज़ को अपने इल्म में घेरने वाला
    ہر چیز کو اپنے علم میں گھیرنے والا
    The All-Enumerating One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور ہر چیز کا شمار ہم نے کتاب میں کیا ہے۔"(النبا: 29)

    The Counter The Reckoner The One who the count of things are known to him.

    58

    اَلْمُبْدِیُٔ

    AL-MUBDI

    पहली बार पैदा कारने वाला
    پہلی بار پیدا کرنے والا
    The Originator

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    بے شک وہ پہلی بار پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرتا ہے۔"(البروج: 13)

    The One who started the human being. That is He created him.

    59

    اَلْمُعِیْدُ

    AL-MU'EED

    दोबारह पैदा करने वाला 
    دوبارہ پیدا کرنے والا
    The Restorer

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    بے شک وہ پہلی بار پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرتا ہے۔"(البروج: 13)

    The Reproducer The One who brings back the creatures after death

    60

    اَلْمُحْیِیُ

    AL-MUHYI

    हर चीज़ को ज़िन्दा करने वाला
    ہر چیزکو زندہ کرنے والا
    The Maintainer of life

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔"(البقرہ: 258)

    The Restorer The Giver of Life The One who took out a living human from semen that does not have a soul. He gives life by giving the souls back to the worn out bodies on the resurrection day and He makes the hearts alive by the light of knowledge.

    61

    اَلْمُمِیْتُ

    AL-MUMIT

    हर जिन्दा को मारने वाला 
    ہر زندہ کو مارنے والا
    The Inflictor of Death

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔"(البقرہ: 258)

    The Creator of Death The Destroyer The One who renders the living dead.

    62

    اَلْحَیُّ

    AL-HAYY

    कामिल हयात वाला
    کامل حیات والا
    The Eternally Living One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اللّٰہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ اور قائم رکھنے والا ہے۔" (البقرہ: 255)

    The Alive The One attributed with a life that is unlike our life and is not that of a combination of soul flesh or blood.

    63

    اَلْقَیُّوْمُ

    AL-QAYYUM

    वह जात जो ख़ुद क़ायम हो और क़ायम रखने वाली हो
     ذات جو خود قائم ہو اور قائم رکھنے والی ہو
    The Self-Subsisting One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    اللّٰہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ اور قائم رکھنے والا ہے۔" (البقرہ:255)

    The One who remains and does not end.

    64

    اَلْوَاجِدُ

    AL-WAJID

    सब कुछ अपने पास रखने वाला
    سب کچھ اپنے پاس رکھنے والا
    The Pointing One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    The Perceiver The Finder The Rich who is never poor. Al-Wajd is Richness.

    65

    اَلْمَاجِدُ

    AL-MAJID

    महानता और सम्मान का उच्चतम स्तर
    انتہا درجہ کی عظمت اور شرف والا
    The All-Noble One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    The Glorious He who is Most Glorious.

    66

    اَلْوَاحِدُ

    AL-WAHID

     केवल एक
    وحدت، یگانگی والا
    The Only One
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔"(البقرہ: 163)

    The Unique The One The One without a partner

    67

    اَلْاَحَدُ

    AL-AHAD

    अकेला 
    اکیلا
    The Sole One
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے.( الاخلاص:1) 

    The One

    68

    اَلصَّمَدُ

    AS-SAMAD

    सर्वोच्च प्रदाता
    بے پرواہ
    The Supreme Provider
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    اللّٰہ بے نیاز ہے۔" (الاخلاص: 2)

    The Eternal The Independent The Master who is relied upon in matters and reverted to in ones needs.

    69

    اَلْقَادِرُ

    AL-QADIR

    कामिल कुदरत वाला
    قدرت والا،کامل قدرت والا
    The Omnipotent One
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    کہو ، وہ اس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے ، یا تمہارے قدموں کے نیچے سے. (الانعام:65)

    The Able The Capable The One attributed with Power.

    70

    اَلْمَقْتَدِرُ

    AL-MUQTADIR

    जयादह कुदरत वाला 
    زیادہ قدرت والا
    The All Authoritative One
    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    سچے مقام پر قدرت والے بادشاہ کے پاس۔"(القمر: 55),یقینا وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔( البقرہ:20)

    The Powerful The Dominant The One with the perfect Power that nothing is withheld from Him.

    71

    اَلْمُقَدِّمُ

    AL-MUQADDIM

    आगे करने वाला, क़रीब करने वाला 
    آگے کرنے والا،قریب کرنے والا
    The Expediting One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا: تو ہی آگے بڑھانے والا ہے اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے. (متفق علیہ)

    The Expediter The Promoter The One who puts things in their right places. He makes ahead what He wills and delays what He wills.

    72

    اَلْمُؤَخِّرُ

    AL-MUAKHKHIR

    पीछे करने वाला, दूर करने वाला 
    پیچھے کرنے والا،دور کرنے والا
    The Procrastinator

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا: تو ہی آگے بڑھانے والا ہے اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے. (متفق علیہ)

    The Delayer the Retarder The One who puts things in their right places. He makes ahead what He wills and delays what He wills.

    73

    اَلْاَوَّلُ

    AL-AWWAL

    सबसे पहले 
    سب سے پہلے
    The Very First

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ.وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے" (الحدید: 3)

    The First The One whose Existence is without a beginning.

    74

    اَلْاٰخِرُ

    AL-AKHIR

    सबसे आख़िर 
    سب سے پچھلا
    The Infinite Last One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ" وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے(الحدید: 3)

    The Last The One whose Existence is without an end.

    75

    اَلظَّاھِرُ

    AZ-ZAHIR

    ज़ाहिर 
    ظاہر
    The Perceptible

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ"وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے (الحدید: 3)

    The Manifest The One that nothing is above Him and nothing is underneath Him hence He exists without a place. He The Exalted His Existence is obvious by proofs and He is clear from the delusions of attributes of bodies.

    76

    اَلْبَاطِنُ

    AL-BATIN

    पोशीदह/छुपा हुआ 
    پوشیدہ
    The Imperceptible

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ"وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے (الحدید: 3)

    The Hidden The One that nothing is above Him and nothing is underneath Him hence He exists without a place. He The Exalted His Existence is obvious by proofs and He is clear from the delusions of attributes of bodies.

    77

    اَلْوَالِیْ

    AL-WAALI

    कारसाज व मालिक/ हर चीज़ का मालिक 

    کارساز و مالک/ ہر چیز کا مالک
    The Holder of Supreme Authority

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    The Governor The One who owns things and manages them.

    78

    اَلْمُتَعَالْ

    AL-MUTA'ALI

    बड़ा और बुलन्द 
    بہت عالی مرتبہ
    The Extremely Exalted One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    غیب اور ظاہر کا جاننے والا، بڑا اور بلند ہے۔" (الرعد: 9)

    The Most Exalted The High Exalted The One who is clear from the attributes of the creation.

    79

    اَلْبَرُّ

    AL-BARR

    अपने लुत्फ से बंदों के साथ नेकी करने वाला 
    اپنے لطف سے بندوں کے ساتھ نیکی کرنے والا
    The Fountain-Head of Truth

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    بے شک وہی نیکی کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔" (الطور: 28)

    The Source of All Goodness The Righteous The One who is kind to His creatures who covered them with His sustenance and specified whoever He willed among them by His support protection and special mercy.

    80

    اَلتَّوَّابُ


    AT-TAWWAB
    बार बार तौबः क़बूल करने वाला 
    باربار توبہ قبول کرنے والا
    The Ever-Acceptor of 
    Repentance

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    اور وہی توبہ قبول کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔"(التوبہ: 104)

    The Relenting The One who grants repentance to whoever He willed among His creatures and accepts his repentance.

    81

    اَلْمُنَتَقِمُ

    AL-MUNTAQIM

    बदला लेने वाला
    بدلہ لینے والا
    The Retaliator

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    بے شک ہم مجرموں سے بدلہ لینے والے ہیں۔"(السجدہ: 22)

    The Avenger The One who victoriously prevails over His enemies and punishes them for their sins. It may mean the One who destroys them.

    82

    اَلْعَفُوُّ

    AL-A'FUW

     दर गुज़र करने वाला, माफ करने वाला
    درگزر کرنے والا,معاف کرنے والا
    The Supreme Pardoner 

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•* 
    بے شک اللّٰہ معاف کرنے والا، بخشنے والا ہے۔"النساء: 99)

    The Forgiver The One with wide forgiveness.

    83

    اَلرَّو ُٔفُ

    AR-RA'UF

    मेहरबान, निहायत रहम करने वाला 
    مہربان،نہایت رحم کرنے والا
    The Benign One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    بے شک تمہارا رب، بڑا ہی رحم کرنے والا، مہربان ہے۔"(النحل: 7)

    The Compassionate The One with extreme Mercy. The Mercy of Allah is His will to endow upon whoever He willed among His creatures.

    84

    مَالِکُ الْمُلْکِ

    MALIK-UL-MULK

    सारे जहान का बादशाह 
    سارے جہاں کا بادشاہ
    The Eternal Possessor of Sovereigntyi

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    کہو، اے اللّٰہ! بادشاہی کے مالک۔"(آل عمران: 26)

    The One who controls the Dominion and gives dominion to whoever He willed.

    85

    ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ

    DHUL-JALALI-WAL-IKRANM

    बुजुर्गी और बखशिश वाला
    بزرگی اور بخشش والا
    The Possessor of Majesty and Honour

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    برکت والا ہے تیرے رب کا نام جو جلال اور عزت والا ہے۔" (الرحمن: 78)

    The Lord of Majesty and Bounty The One who deserves to be Exalted and not denied.

    86

    اَلْمُقْسِطُ

    AL-MUQSIT

    इंसाफ़ करने वाला 
    عدل کرنے والا
    The Just One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    بے شک اللّٰہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔"(الممتحنہ: 8)

    The Equitable The One who is Just in His judgment7

    88

    اَلْجَامِعُ

    AL-JAMII'

    तमाम मखलूकात को जमा करने वाला 
    تمام مخلوقات کوجمع کرنے والا
    The Assembler of Scattered Creations

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    جس دن وہ تمہیں جمع کرے گا، جمع ہونے کے دن کے لئے۔" (التغابن: 9)

    The Gatherer The One who gathers the creatures on a day that there is no doubt about that is the Day of Judgment.

    88

    اَلْغَنِیُّ

    AL-GHANI

    हर चीज़ से बे परवाह,बे नियाज़ 
    ہر چیز سے بے پرواہ, بے نیاز 
    The Self-Sufficient One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    اور جان لو کہ اللّٰہ بے نیاز ہے، تعریف کیا گیا ہے۔" (البقرہ: 267)

    The One who does not need the creation.

    89

    اَلْمُغْنِیْ

    AL-MUGHNI

    गनी करने वाला 
    غنی بنانے والا
    The Bestower of Sufficiency

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    اور بے شک وہی غنی کرتا ہے اور قناعت دیتا ہے۔" (النجم: 48)

    The Enricher The One who satisfies the necessities of the creatures.

    90

    اَلْمَانِعُ

    AL-MANI'

    रोकने वाला 
     روکنے والا
    The Preventer

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    The Withholder.

    91

    اَلضَّارُّ

    AD-DARR

    नुक़सान पहुंचाने वाला
     نقصان پہنچانے والا
    The Distressor

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    تمام تر نفع و نقصان پہنچانے والا اللّٰہ ہے. مشکوٰۃ المصابیح 

    The One who makes harm reach to whoever He willed and benefit to whoever He willed.

    92

    اَلنَّافِعُ

    AN-NAFI'

    नफ़ा पहुंचाने वाला
    نفع پہنچانے والا

    The Bestower of Benefits

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    تمام تر نفع و نقصان پہنچانے والا اللّٰہ ہے. مشکوٰۃ المصابیح 

    The Propitious The One who makes harm reach to whoever He willed and benefit to whoever He willed.

    93

    اَلنُّوْرُ

    AN-NUR 

    रौशनी, सरतापा नूर
    روشنی, سر تا پا نور اور نور بخشنے والا
    The Prime Light

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    اللّٰہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔"(النور: 35)

    The Light The One who guides.

    94

    اَلْھَادِیْ

    AL-HADI

    हिदायत देने वाला 
    ہدایت دینے والا

    The Provider of Guidance

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    "بے شک تم ہدایت نہیں دیتے جس کو چاہو، لیکن اللّٰہ ہدایت دیتا ہے جسے چاہے۔" (القصص: 56)

    The Guide The One whom with His Guidance His believers were guided and with His Guidance the living beings have been guided to what is beneficial for them and protected from what is harmful to them.

    95

    اَلْبَدِیْعُ

    AL-BADII'

    अनोखा , बेमिसाल चीज़ों को पैदा करने वाला 
     انوکھا, بے مثال چیزوں کا پیدا کرنے والا
    The Unique One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    آسمانوں اور زمین کو انوکھے طریقے سے پیدا کرنے والا۔" (البقرہ: 117)

    The Incomparable The One who created the creation and formed it without any preceding example.

    96

    اَلْبَاقِیْ

    AL-BAQI

    हमेशा बाक़ी रहने वाला 
    ہمیشہ باقی رہنے والا
    The Ever Surviving One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی رہ جائے گی ۔ سورہ الرحمن:27

    The Everlasting The One that the state of non-existence is impossible for Him.

    97

    اَلْوَارِثُ

    AL-WAARITH

    हर चीज़ का मालिक, वारिस 
    ہر شئے کا مالک, وارث 
    The Eternal Inheritor

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    بے شک ہم زمین کے اور جو کچھ اس پر ہے کے 
    وارث ہیں۔"(مریم: 40)
    ہم ہی زندگی دیتے ہیں ، اور ہم ہی موت دیتے ہیں  اور ہم ہی سب کے وارث ہیں ۔(سورہ الحجر:23)

    The Heir The One whose Existence remains.

    98

    اَ لرَّشِیْدُ

    AR-RASHEED

    हिदायत देने वाला,सीधे रास्ते पर चलाने वाला
    ہدایت دینے والا، سیدھے راستے پر چلانے والا
    The Guide to Path of Rectitude

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    آیت: "وَكِفَايَتُهُ تَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ" (الکہف: 66)

    The Guide to the Right Path The One who guides.

    99

    اَلصَّبُوْرُ

    AS-SABUR

    बड़ा सबर करने वाला
    بڑا صبر کرنے والا
    The Extensively Enduring One

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*
    پس صبر کرو، خوبصورت صبر۔"(المعارج: 5)

    The Patient The One who does not quickly 

    punish the sinners

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*


          👍🏽.      ✍🏻            📩        📤    🔔
        Like comment save share  subscribe 




    Conclusion :


    Allah Ke 99 Naam جنہیں اسماء الحسنٰی کہا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی صفات اور عظمت کو بیان کرتے ہیں۔ یہ نام قرآن اور احادیث میں مذکور ہیں اور ہر نام اللہ کی کسی نہ کسی خاص صفت کو ظاہر کرتا ہے، جیسے الرحمن (نہایت مہربان)، الرحیم (بہت رحم کرنے والا)، اور الملک (حقیقی بادشاہ) وغیرہ
    ان ناموں کا ذکر اور ان پر غور و فکر کرنے سے انسان کا اللہ سے تعلق مضبوط ہوتا ہے اور روحانی سکون ملتا ہے۔ یہ نام ہمیں اللہ کی عظمت، قدرت، اور رحمت کی یاد دلاتے ہیں اور ہمیں اس کی عبادت اور اطاعت کی طرف راغب کرتے ہیں.

    FAQs:



    سوال: اسماء الحسنٰی کیا ہیں؟
    جواب: اسماء الحسنٰی اللہ تعالیٰ کے 99 صفاتی نام ہیں جو اس کی مختلف صفات اور خصوصیات کو بیان کرتے ہیں۔ یہ نام قرآن مجید اور احادیث میں مذکور ہیں اور ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ کو پکارا جاتا ہے۔
    سوال: کیا اسماء الحسنٰی کا ذکر قرآن میں ملتا ہے؟
    جواب: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے اچھے ناموں سے متعلق کئی آیات میں ان کا ذکر ملتا ہے۔جیسے سورۃ الاعراف میں ہے: “وَلِلّٰہِ الاَسْمَاء الْحُسْنَی فَادْعُوہُ بِہَا” (اور اللہ کے اچھے اچھے نام ہیں، اسے انھی ناموں سے پکارو)۔
    سوال: اسماء الحسنٰی میں سے کچھ مشہور نام کون سے ہیں؟
    جواب: کچھ مشہور اسماء الحسنٰی میں الرحمن (بڑی رحمت والا)، الرحیم (نہائت مہربان)، الملک (حقیقی بادشاہ)، القدوس (نہائت مقدس اور پاک)، السلام (جس کی ذاتی صفت سلامتی ہے) شامل ہیں.
    سوال: اسماء الحسنٰی کو یاد کرنے کے کیا فوائد ہیں؟
    جواب: اسماء الحسنٰی کو یاد کرنے سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
    ’’بلا شبہ اللہ کے ایک کم سو (یعنی نانوے) نام ہیں جس شخص نے ان کو یاد کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘‘
    سوال: کیا اسماء الحسنٰی کو کسی خاص ترتیب میں پڑھنا ضروری ہے؟
    جواب: اسماء الحسنٰی کو کسی خاص ترتیب میں پڑھنا ضروری نہیں ہے، لیکن انہیں احترام اور خشوع کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔ ان ناموں کو یاد کرنے اور ان کا ورد کرنے کا مقصد اللہ تعالیٰ کی صفات کو سمجھنا اور اس کی عبادت میں خشوع پیدا کرنا ہے

    Post a Comment

    0 Comments