Breaking Tickers

Subah o Shaam ke azkaar /सुबह व शाम के अज़कार

 Subah o Shaam ke azkaar /सुबह व शाम के अज़कार उर्दु

Subah o Shaam ke azkaar /सुबह व शाम के अज़कार
Subah o Shaam ke azkaar /सुबह व शाम के अज़कार 

 Har farz namaz ke baad ke azkaar ke baad hame subah o Shaam ke azkaar ka bhi ahtamaam Karna chahiye.aaiye pahle Jane ke salam ke baad ke kaunse azkaar hain.


    سلام پھیرنے کے بعد کی دعائیں یا اذکار


    ❋ اَللّٰہُ اَکْبَرُ. (اللہ سب سے بڑا ہے) ایک مرتبہ۔(مُسلم:1316)
    ❋ اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ، اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ، اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ،
    ❋ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ.ایک مرتبہ
    ’’میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں، میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں، میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں، اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے۔ تو بہت بابرکت ہے اے بڑی شان اور عزت والے!‘‘ (صحیح مسلم:1334)
    ❋ اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ. ایک مرتبہ
    ’’اے اللہ! تو اپنی یاد پر میری مدد فرما اور اپنے شکر پر اور اچھے طریقے سے اپنی عبادت بجا لانے پر۔‘‘(سنن أبی داود:1522)
    ❋ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ.اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَآ اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ,وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ. ایک مرتبہ
    ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے۔ اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ اے اللہ! اس چیز کو کوئی روکنے والا نہیں جو تو عطا کرے اور جس چیز کو تو روک لے، اس کو کوئی دینے والا نہیں اور کسی صاحب حیثیت کو اس کی حیثیت تیرے ہاں فائدہ نہیں دے سکتی۔‘‘(صحیح البخاری:844)
    ❋ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَلَا نَعْبُدُ اِلَّآ اِیَّاہُ، لَہُ النِّعْمَۃُ وَلَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَآئُ الْحَسَنُ ,لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْکَرِہَ الْکَافِرُوْنَ. ایک مرتبہ
    ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے، برائی سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ کی توفیق ہی سے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں۔ اسی کی طرف سے انعام ہے اور اسی کے لیے فضل اور اسی کے لیے بہترین ثنا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم اسی کے لیے بندگی کو خالص کرنے والے ہیں، خواہ کافر (اسے) ناگوار سمجھیں۔‘‘(صحیح مسلم:1343)

    ❋«سُبْحَانَ اللّٰہِ »(33 مرتبہ)، «اَلْحَمْدُلِلّٰہِ »(33 مرتبہ)، «اَللّٰہُ اَکْبَرُ»(33 مرتبہ) اور آخر میں (ایک مرتبہ) «لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ».
    ’’اللہ پاک ہے۔ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہی ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘(صحیح مسلم:1352)

    ❋ آیت الکرسی: اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ...(سورة البقرة:255)
    (صبح و شام 1 مرتبہ)
    ❋ سورۃ الإخلاص: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ./سورة الفلق: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ./سورة الناس: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِ النَّاسِ
    نوٹ: ہر نماز کے بعد ایک ایک مرتبہ اور صبح و شام تین تین مرتبہ۔

    ❋ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ (10مرتبہ فجر اور مغرب)
    ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے، وہی زندگی دیتا اور وہی مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘
    (جامع الترمذی:3474، ومسند أحمد: 227/4)
    ❋ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّرِزْقًا طَیِّبًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا۔(1 مرتبہ صبح)

    ’’اے اللہ! بے شک میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں اور پاکیزہ رزق کا اور ایسے عمل کا جو قبول کرلیا جائے۔‘‘(سنن ابن ماجہ:925)

    ❋ أَسْتَغْفِرُاللهُ الَّذِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَأَتُوْبُ اِلَیْهِ

    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص یہ کلمات کہے تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دیتا ہے، خواہ لڑائی سے بھاگا ہو۔
    ’’میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں، وہ (اللہ) جس کے سوا کوئی معبود نہیں، زندہ ہے، کائنات کا نگران ہے اور میں اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں۔‘‘
    (جامع الترمذی: 3397، وسنن أبی داود: 1517)



    نمازِ وتر کے بعد کی دعا

    یہ کلمات تین دفعہ پڑھیں۔ تیسری دفعہ بآوازِ بلند کہے، آواز کو لمبا بھی کرے
    ❋ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ
    ’’پاک ہے بادشاہ، بہت پاکیزہ۔‘‘(سنن أبی داود:1430)
    اس کے ساتھ یہ بھی پڑھے:
    ❋ رَبُّ الْمَلَآئِکَۃِ وَالرُّوْحِ
    ’’فرشتوں اور روح (جبریل امین) کا رب۔‘‘(سنن الدارقطنی:30/2، :1644
    )


    Read This: Namaz Kya hai?

    نماز کی جگہ پر بیٹھ کر اذکار کرنے کی فضیلت

    Subah o Shaam ke azkaar /सुबह व शाम के अज़कार




    اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ .

    نبی کریمﷺ کا فرمان ہے: جب تک تم اپنے مصلے پر جہاں تم نے نماز پڑھی تھی، بیٹھے رہو اور ریاح خارج نہ کرو تو ملائکہ تم پر برابر درود بھیجتے رہتے ہیں۔ کہتے ہیں «اللهم اغفر له اللهم ارحمه» ”اے اللہ! اس کی مغفرت کیجیئے، اے اللہ! اس پر رحم کیجیئے۔‘‘ بخآری:445

    *ہاتھوں میں پھونک کر جِسم پر پھیرنا
    نماز کے اذکار کے بعد گریبان میں پھونکنا یا ہاتھوں میں پھونک کر پورے جسم پر پھیرنا یہ عمل نبی کریمﷺ سے ثابت نہیں.جو ایسا کرتے ہیں وہ اس عمل کو چھوڑ دیں کیونکہ یہ سنت نہیں بدعت ہے.

    صبح و شام پڑھنے والے ازکار




    1❋آیت الکرسی پڑھنے والا شیطان اور جنات سے محفوظ ہو جاتاہے

    أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْـــــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
    آیۃ الکرسی: اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ(سورۃ البقرہ:255)

    اللّهُ لاَ إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لاَ تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلاَ نَوْمٌ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلاَّ بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلاَ يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلاَّ بِمَا شَاء وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَلاَ يَؤُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ. [آية الكرسي – البقرة 255]. مرة واحدة (1)
    (صبح و شام 1 مرتبہ)(النسائی،وصححہ الالبانی فی صحیح الترغیب:658)

    2❋معوذات کی تلاوت ہر چیز سے کافی ہوجاتی ہے.

    سورۃ الإخلاص: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ. سورة الفلق:قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ. سورة الناس: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِ النَّاسِ
    نوٹ: ہر نماز کے بعد ایک ایک بار اور صبح و شام تین تین بار۔(ترمذی و ابو داؤد)
    نوٹ:رات سونے سے پہلے تینوں قل 3 بار پڑھ کر ہتھیلیوں پر پھونکنا اور سر سے لیکر جسم پر جہاں تک ہاتھ جائے دم کرنا سنت ہے۔

    3❋-دس نیکیاں لینے،دس گناہ مٹوانے،دس درجات کی بلندی،دس غلاموں کی آزادی کا اجر لینے،شیطان اور ہر مکروہ چیز سے حفاظت کے لئے۔

    ’’لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ‘‘
    ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘(صبح و شام 10 مرتبہ) مُسلم و ابو داؤد
    نوٹ: ہر روز 100 بار پڑھنا افضل ترین عمل ہے۔(مسلم و بخآری)

      4❋ہر نقصان و ناگہانی آفتوں سے یقینی حفاظت کے لئے

    ’’بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ‘‘
    "اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ہوتے ہوئے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی،زمین کی ہویا آسمانوں کی،وہ خوب سننے والا بڑا جاننے والا ہے"
    (تین مرتبہ. صبح و شام) ابو داؤد و ترمذی

      5❋ہر موذی چیز سے حفاظت کے لئے

    ’’أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ‘‘
    "میں اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعہ ان تمام چیزوں کے شر سے پناہ مانگتاہوں جو اس نے پیدا کی ہیں"(تین مرتبہ شام کے وقت)مسلم و مسند احمد

    ***********

      6❋صبح کی نماز سے اشراق تک مُسلسل ذِکر کرنے سے یہ کلمات کہنا زیادہ وزنی ہے۔

     ’’سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ‘‘(تین مرتبہ،صبح کے وقت)
    "اللہ پاک ہے،اوراپنی ساری تعریفوں کے ساتھ ہے،اپنی مخلوق کی گنتی کے برابر،اور اپنے نفس کی رضا کے برابر،اور اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کی سیاہی کے برابر"(صحیح مسلم)


    7❋ قیامت کے دن اللہ کی رضا کے یقینی حصول اور وجوبِ جنّت کے لئے

    رَضيـتُ بِاللهِ رَبّا, وَبِالإسْلامِ ديـنا, وَبِمُحَـمَّدٍ صلى الله عليه وسلمَ نَبِيّـاً . (3 مرتبہ صبح و شام)
    راضی ہوں میں اللّٰہ کے ربّ ہونے پر،اور اسلام کے دین ہونے پر،اور مُحمّدﷺ کے نبی ہونے پر۔(مسند احمد و ابو داؤد)


       8❋ تمام گُناہوں کے کفارہ کیلئے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہو

    أَسْتَغْفِرُاللهُ الَّذِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَأَتُوْبُ اِلَیْهِ (3 مرتبہ صبح و شام)
    میں اللّٰہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں،نہیں کوئی معبود مگر وہ،خود سے زندہ،ہر چیز کو قائم رکھنے والا ہے اور میں اُسی کی طرف توبہ کرتا ہوں۔(ترمذی و ابو داؤد)

       9❋ سیّد الاستغفار:جو کوئی بھی صبح کے وقت کامِل یقین کے ساتھ اسے پڑھے اور شام سے پہلے مر جائے تو جنّتی ہوگا۔اور شام کو پڑھ لے اور صبح سے پہلے مر جائے تو جنّتی ہوگا -

    اللّهـمَّ أَنْتَ رَبِّـي لا إلهَ إلاّ أَنْتَ ، خَلَقْتَنـي وَأَنا عَبْـدُك ، وَأَنا عَلـى عَهْـدِكَ وَوَعْـدِكَ ما اسْتَـطَعْـت ، أَعـوذُ بِكَ مِنْ شَـرِ ما صَنَـعْت ، أَبـوءُ لَـكَ بِنِعْـمَتِـكَ عَلَـيَّ وَأَبـوءُ بِذَنْـبي فَاغْفـِرْ لي فَإِنَّـهُ لا يَغْـفِرُ الذُّنـوبَ إِلاّ أَنْتَ۔(1 مرتبہ صبح و شام)

    "اے اللہ !تو ہی میرا رب ہے،تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں،تونے مجھے پیدا فرمایا اور میں تیرا بندہ ہوں،اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں،اپنے کئے کے شر سے تیری پناہ میں آتاہوں،میں اپنے اوپر تیرے انعام کا اقرار کرتاہوں،اورمیں تجھ سے اپنے گناہ کا اقرار کرتاہوں،تو مجھے معاف کردے،اسلئے کہ تیرے سوا کوئی بھی گناہ معاف نہیں کرسکتا"(بُخاری)

       10❋-یہ کلمات جو کوئی نمازِ مغرب یا نمازِ فجر کے بعد گفتگو کرنے سے پہلے پڑھے اور اُسی رات یا دن فوت ہو گیا تو اس دن دوزخ کی آگ سے آزاد ہوگا۔

    اَللّٰهُمَّ أَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ(مغرب اور فجر کے فورًا بعد 7مرتبہ)

    اے الله!مجھے آگ سے بچالے(ابو داؤد)
    مسند احمد۔1217


     

     11*دُنیا و آخرت کے تمام مسائل کے حل میں اللّٰہ کے کافی ہونے کے لئے

    حَسْبِـيَ اللّهُ لا إلهَ إلاّ هُوَ عَلَـيهِ تَوَكَّـلتُ وَهُوَ رَبُّ العَرْشِ العَظـيم .(صبح و شام،7بار) ابو داؤد
    مُجھے اللّٰہ ہی کافی ہے اِس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں،میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا ربّ ہے

       12*اللہ کی رحمت کے ذریعہ مدد مانگنا

    ’’يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرَفَةَ عَيْنٍ‘‘(صبح و شام،1بار) مستدرک الحاکم
    اے خود سے زندہ،ہر چیز کو قائم رکھنے والے میں تیری رحمت کے ساتھ تُجھ سے مدد مانگتا ہوں۔دُرست فرما دے میرے تمام کام میرے لئے اور مُجھے پلك جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے حوالے نہ کرنا

       13* اپنے جسم،کانوں،آنکھوں کی عافیت اور قبر سے پناہ کے لئے

     اللّهُـمَّ عافِـني في بَدَنـي ، اللّهُـمَّ عافِـني في سَمْـعي ، اللّهُـمَّ عافِـني في بَصَـري ، لا إلهَ إلاّ أَنْـتَ . اللّهُـمَّ إِنّـي أَعـوذُ بِكَ مِنَ الْكُـفرِ وَالفَـقْر ، وَأَعـوذُ بِكَ مِنْ عَذابِ القَـبْر، لا إلهَ إلاّ أَنْـتَ . (تین بار۔صبح و شام) مسند احمد:20430 و ابو داؤد

    "اے اللہ !مجھے میرے جسم میں عافیت دے، اے اللہ !مجھے میرےکانوں میں عافیت دے، اے اللہ !مجھے میری آنکھوں میں عافیت دے،تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، اے اللہ !میں کُفر اور فقر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور عذابِ قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں"

       14*دین و دنیا کی ہر قسم کی بھلائیاں مانگنے،ہرجانب سے ہمہ قسم آفات سے بچنے کے لئے

     اللّهُـمَّ إِنِّـي أسْـأَلُـكَ العَـفْوَ وَالعـافِـيةَ في الدُّنْـيا وَالآخِـرَة ، اللّهُـمَّ إِنِّـي أسْـأَلُـكَ العَـفْوَ وَالعـافِـيةَ في ديني وَدُنْـيايَ وَأهْـلي وَمالـي ، اللّهُـمَّ اسْتُـرْ عـوْراتي وَآمِـنْ رَوْعاتـي ، اللّهُـمَّ احْفَظْـني مِن بَـينِ يَدَيَّ وَمِن خَلْفـي وَعَن يَمـيني وَعَن شِمـالي ، وَمِن فَوْقـي ، وَأَعـوذُ بِعَظَمَـتِكَ أَن أُغْـتالَ مِن تَحْتـي . (صبح و شام ایک بار) ابو داؤد و ابنِ ماجہ
    "اے اللہ!میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ!میں تجھ سے معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں اپنےدین اور اپنی دنیا اور اپنے اہل اور اپنے مال میں،اے اللہ!میری پردہ والی باتوں پر پردہ ڈال دےاور میرے خوف وہراس کو (امن میں)بدل دے، اےاللہ!تو میری حفاظت فرما،میرے سامنے سے اور میرے پیچھے سے،اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے،اور اوپر سے،اور میں تیری عظمت کی پناہ چاہتاہوں اس بات سے کہ ناگہاں اپنے نیچے سے اُچک لیا جاؤں"


       15* اپنے نفس کے شر اور شیطان کے شر سے اللّٰہ کی پناہ لینا

    اللّهُـمَّ عالِـمَ الغَـيْبِ وَالشّـهادَةِ , فاطِـرَ السّماواتِ وَالأرْضِ رَبَ كـلِ شَـيءٍ وَمَليـكَه ، أَشْهَـدُ أَنْ لا إِلـهَ إِلاّ أَنْت ، أَعـوذُ بِكَ مِن شَـرِ نَفْسـي وَمِن شَـرِ الشَّيْـطانِ وَشِـَرْكِه ، وَأَنْ أَقْتَـرِفَ عَلـى نَفْسـي سوءاً أَوْ أَجُـرَّهُ إِلـى مُسْـلِم. (صبح و شام 1بار) ابو داؤد،ابنِ ماجہ

    "اے اللہ! غیب اور حاضر کے جاننے والے!آسمانوں اور زمین کو بے مثال پیدا کرنے والے! اے ہرچیز کے رب اور مالک!میں گواہی دیتا ہوں کہ (سچا)معبود تو ہی ہے،میں تیری پناہ میں آتا ہوں،اپنے نفس کے شر سے، اور شیطان کے شرسے،اور اس کے پھندےسے،اور اس بات سے کہ اپنے ہی خلاف ہی کسی بُرے کام کاارتکاب کروں یا اسے کھینچ لاؤں کسی مسلمان کی طرف"

    Subah ke Azkaar/صبح کے اذکار 

      
    Subah o Shaam ke azkaar /सुबह व शाम के अज़कार

     *جو شخص یہ دعا پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اسے آگ سے آزاد کرے گا

    ❋اللّهُـمَّ إِنِّـي أَصْبَـحْتُ أَشْـهِدُك وَأُشْـهِدُ حَمَلَـةَ عَـرْشِـك ، وَمَلائِكَتَكَ وَجَمـيعَ خَلْـقِك ، أَنَّـكَ أَنْـتَ اللهُ لا إلهَ إلاّ أَنْـتَ , وَحْـدَكَ لا شَريكَ لَـك ، وَأَنَّ ُمُحَمّـداً عَبْـدُكَ وَرَسـولُـك . (چار بار،صبح) ابو داؤد
    اےاللہ! میں نے اس حال میں صبح کی کہ تُجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرا عرش اُٹھانے والوں کو،تیرے فرشتوں کو اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ توہی اللّٰہَ ہے اور تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں،تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں اور بیشک مُحمّدﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔

     ❋اَللّٰھُمَّ مَآ اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِّعْمَۃٍ اَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ، فَلَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ

    ’’اے اللہ! صبح کے وقت مجھ پر یا تیری مخلوق میں سے کسی پر جو بھی انعام ہوا ہے، وہ تیری ہی طرف سے ہے۔ تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، پس تیرے ہی لیے سب تعریف ہے اور تیرے ہی لیے شکر ہے۔‘‘(صحیح مسلم:6907، ابو داؤد:5071)،


    ❋’’اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ‘‘

    "اے اللہ!تیرے نام کے ساتھ ہم نے صبح کی،اور تیرے نام کے ساتھ ہم نے شام کی،اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں،اور تیرے نام کے ساتھ ہم مرتے ہیں،اور تیری طرف ہی لوٹناہے"

    ❋’’اَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْاِسْلَامِ وَعَلٰی کَلِمَۃِ الْاِخْلَاصِ وَعَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی مِلَّۃِ اَبِیْنَا اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ

    ’’ہم نے فطرتِ اسلام، کلمۂ اخلاص، اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین اور اپنے باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام، جو یک رخ (اور) فرماں بردار تھے، کی ملت پر صبح کی اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔‘‘(مسند أحمد: 406/3)


    ❋’’أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هَذَا الْيَوْمَ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذَا الْيَوْمَ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ، وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ ‘‘(صبح ایک بار) صحیح مسلم

    "ہم نے صبح کی اور اللہ کی بادشاہی نے صبح کی،اور تمام تعریف اللہ کےلئے ہے،اللہ کےعلاوہ کوئی عبادت کےلائق نہیں،وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کی بادشاہی ہے، اور اسی کےلئے حمد ہے،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،اے میرے رب!اس دن میں جو خیر ہے اور جو اس کے بعد میں خیر ہےمیں تجھ سے اس کا سوال کرتا ہوں،اور اس دن کے شرسے اور اس کے بعد والی صبح کے شر سےتیری پناہ چاہتا ہوں،اے میرےرب!میں سستی اور بُڑھاپےکی بُرائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اے میرےرب!میں آگ میں عذاب دئیے جانے سے،اور قبر میں عذاب دئیے جانے سے تیری پناہ چاہتاہوں"

    نفع بخش علم،پاک رزق اور قبولیت والے عمل کے لئے

    ❋اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَیِّبًا وَعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا
    اے الله!بے شک میں تجھ سے نفع بخش علم ،پاک رزق اورقبولیت والے عمل کا سوال کرتا ہوں
     (سنن ابن ماجہ۔925)
    اللہ کے نام کے ساتھ صبح و شام کرنا
    ❋’’اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ‘‘

    "اے اللہ!تیرے نام کے ساتھ ہم نے صبح کی،اور تیرے نام کے ساتھ ہم نے شام کی،اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں،اور تیرے نام کے ساتھ ہم مرتے ہیں،اور تیری طرف ہی لوٹناہے" (صبح 1 مرتبہ۔ابو داؤد و ترمذی)

    ❋صبح و شام دس مرتبہ کوئی سا مسنون درود شریف پڑھے:نبی کریم ﷺ کی شفاعت کے لیۓ
    ❋اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ
    سنن النسائی، ومجمع الزوائد

     شام کے اذکار: Shaam ke Azkaar 

    Subah o Shaam ke azkaar /सुबह व शाम के अज़कार


    ❋’’أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ، وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ ‘‘(شام کو ایک بار) صحیح مسلم

    "ہم نے شام کی اور اللہ کی بادشاہی نے شام کی،اور تمام تعریف اللہ کےلئے ہے،اللہ کےعلاوہ کوئی عبادت کےلائق نہیں،وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کی بادشاہی ہے، اور اسی کےلئے حمد ہے،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،اے میرے رب!اس رات میں جو خیر ہے اور جو اس کے بعد میں خیر ہےمیں تجھ سے اس کا سوال کرتا ہوں،اور اس رات کے شرسے اور اس کے بعد والی رات کے شر سےتیری پناہ چاہتا ہوں،اے میرےرب!میں سستی اور بُڑھاپےکی بُرائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اے میرےرب!میں آگ میں عذاب دئیے جانے سے،اور قبر میں عذاب دئیے جانے سے تیری پناہ چاہتاہوں"

    ❋اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَمْسَیْتُ اُشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلَآئِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ.شام کے وقت چار مرتبہ
    اےاللہ! میں نے اس حال میں صبح کی کہ تُجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرا عرش اُٹھانے والوں کو،تیرے فرشتوں کو اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ توہی اللّٰہَ ہے اور تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں،تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں اور بیشک مُحمّدﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔
    جو شخص یہ دعا پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اسے آگ سے آزاد کرے گا۔

    ❋’’اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ‘‘(ابو داؤد و ترمذی)

    "اے اللہ!تیرے نام کے ساتھ ہم نے شام کی،اور تیرے نام کے ساتھ ہم نے صبح کی،اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں،اور تیرے نام کے ساتھ ہم مرتے ہیں،اور تیری طرف ہی لوٹ کر جاناہے"

    ❋’’أَمْسَيْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ، وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَدِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍe، وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِين‘‘( شام 1 بار) صحیح الجامع و مسند احمد
    ہم نے شام کی فطرتِ اسلام اور کلمہ اخلاص پر اور اپنے نبی ﷺ کے دین پر اور اپنے باپ اِبراھیم علیہِ السّلام حنیف فرمانبردار کی ملّت پر اور وہ مشرک نہیں تھے۔

    ❋اَللّٰھُمَّ مَآ اَمْسٰی بِیْ مِنْ نِّعْمَۃٍ اَوْبِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ، فَلَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ
    ’’اے اللہ! شام کے وقت مجھ پر یا تیری مخلوق میں سے کسی پر جو بھی انعام ہوا ہے، وہ تیری ہی طرف سے ہے۔ تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، پس تیرے ہی لیے شکر ہے۔‘‘ (ابو داؤد:5073)
    ❋صبح و شام دس مرتبہ کوئی سا مسنون درود شریف پڑھے:نبی کریم ﷺ کی شفاعت کے لیۓ
    ❋اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ
    سنن النسائی، ومجمع الزوائد
    Read This: Shirk Kya hai ?

    *•┈━━━━•❄︎•❄︎•━━━━┈•*

    Subsh o Shaam padhne ke kuchh aur kalimaat


    Subah o Shaam ke azkaar /सुबह व शाम के अज़कार



    قبر کے عذاب اور آزمائش سے پناہ
    ❋اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ
    اے الله !میں قبر کے عذاب سے اور قبر کی آزمائش سے تیری پناہ میں آتا ہوں(مسندِ احمد۔2232)

    ❋دنیا اور آخرت کے لئے عافیت کا سوال کرنا
    اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُكَ الْعَافِیَةَ فِیْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ
    اے الله !بے شک میں تجھ سے دنیا وآخرت میں عافیت مانگتا ہوں (مسند احمد۔4785)

    ❋جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ۔زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں
    لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ
     نہیں کوئی (برائی سے بچنے کی) ہمت اور (نیکی کرنے کی) قوت سوائے الله (کی توفیق) سے۔

    جنّت الفردوس کے لئے سوال کرنا
    ❋اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْأَلُكَ جَنَّةَ الْفِرْدَوْسِ
    اے الله!بے شک میں تجھ سے جنت الفردوس کا سوال کرتا ہوں (مسند احمد۔22738)

    برص،جنون،کوڑھ اور بری بیماریوں سے بچنے کے لئے
    ❋اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْبَرَصِ وَالْجُنُونِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَیِّئِ الْأَسْقَامِ۔ (اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں برص سے، جنون سے، کوڑھ سے اور بری بیماریوں سے )۔( مسند احمد:5692)


     توبہ و استغفار کرنا’’ دن بھر میں سو مرتبہ: مُسلم و بُخاری ‘
        اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
     
     ❋-جو کوئی یہ کلمات پڑھ لےگا تو اُسکے تمام گناہ معاف کر دیئے جایئں گے اگر چہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہو۔اور کوئی بھی اس سے عمل میں بڑھ نہ سکے گا سوائے اُس کے جو ان کلمات کو زیادہ مرتبہ پڑھ لے۔
     ’’سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ‘‘(سو مرتبہ،صبح و شام) صحیح مسلم:2692

    بڑے فضیلت والے چار اذکار

      دن بھر میں سبھی کو 100 مرتبہ کرکے پڑھنی ہے۔
    ❋ سُبْحَانَ اللهِ(100 غُلام آزاد کرنے کا ثواب)

    ❋ اَلْحَمْدُ للهِ(100 گھوڑے جہاد میں بھیجنے کا ثواب)

    ❋ اللهُ أَکْبَرُ(100 اونٹ اللّٰہ کی راہ میں قربان کرنے کا ثواب)

    ❋ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ(یہ زمین و آسمان کو بھر دیتا ہے)

    Subah o Shaam ke azkaar Urdu pdf download here



    Conclusion:

    Rozana Subah o Shaam ke azkaar ka ahtamaam Kiya karen
    نبی کریمﷺ کا فرمان ہے: جب تک تم اپنے مصلے پر جہاں تم نے نماز پڑھی تھی، بیٹھے رہو اور ریاح خارج نہ کرو تو ملائکہ تم پر برابر درود بھیجتے رہتے ہیں۔ کہتے ہیں «اللهم اغفر له اللهم ارحمه» ”اے اللہ! اس کی مغفرت کیجیئے، اے اللہ! اس پر رحم کیجیئے۔‘‘( بخآری:445)

    *ہاتھوں میں پھونک کر جِسم پر پھیرنا
    نماز کے اذکار کے بعد گریبان میں پھونکنا یا ہاتھوں میں پھونک کر پورے جسم پر پھیرنا یہ عمل نبی کریمﷺ سے ثابت نہیں
    👍🏽        ✍🏻         📩         📤
    ˡᶦᵏᵉ    ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ    ˢᵃᵛᵉ      ˢʰᵃʳᵉ


    Frequently asked questions:

    Que: Subah o Shaam ke azkaar Kya hai?
    And: farz namaz Ke baad ya subah o Shaam me namaz Ke baad zikr,tasbeeh, Dua aur astaghfar Karna azkaar kahlata hai.

    Que: azkaar Karne Se Kya milta hai ?
    Ans: azkaar Karne Se ek to Allah ki qurbat haasil hoti hai aur dusri ham azkaar me bimariyon,mushkilon Se bachne aur shifa wa hifazat ki Duaayein saamil hain isme.

    Que: Namaz ka salam pherne Ke baad Kya Karna chahiye?
    Ans: namaz ka salam pherne Ke baad musalle par hi baith kar zikr o Azkaar Karna chahiye kyunki jab tak insan baitha rahta hai farishtey uske liye Dua karte Hain

    Que: Kya namaz Ke baad haathon me phoonk kar jism par pherna chahiye?
    Ans: namaz Ke baad haathon me phoonk kar pure jism par pherna sunnat nahi hai. Haan Raat ko bister par Jate waqt teeno qul padh kar pure jism par pherna Masnoon Amal hai.

    Post a Comment

    0 Comments